جی بی میں امن تحریک کے نام پر نئے پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان

n01256356-b.jpg

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سابق صدر رحمت اللہ نے جی بی میں امن تحریک کے نام سے ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں رحمت اللہ نے کہا کہ یہ ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم ہو گا، ہر ضلع کے افراد کی یکساں نمائندگی ہوگی لیکن پہلی شرط یہ ہوگی کہ انکا کسی سیاسی و مذہبی پارٹی سے وابستگی نہ ہو۔ ہمارا یہ پلیٹ فارم مکمل طور پہ غیر سیاسی ہو گا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ ہم امن بھائی چارگی کے لئے کام کرینگے اور اس میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔ ہم حق بات کرینگے، جو بھی ٹھیک بات کریگا اس کی عزت افزائی اور امن کے خلاف بات کرنے والوں کی سرزنش ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے اس میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس فرد کا تعلق کس گروہ سے ہے یا فرقہ سے ہے۔

رحمت اللہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی مقدسات کا احترام ہم پر لازم ہے، کوئی بھی فرد اس اصول کو توڑے گا چاہیے وہ مولوی ہو یا عام آدمی، اس کے خلاف کھڑے ہونگے۔قرآن نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے، گلگت بلتستان میں کوئی بھی فرد قتل ہو گا تو ہم مقتول کو انصاف دلانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانوں میں کیا ہوتا ہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہوگا، ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی تحفظ کے لئے کام کرینگے۔ ہم ملکی نظام کے خلاف کوئی سرگرمی نہیں کرینگے بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بات کرینگے۔ ہمارے پلیٹ فارم میں ہر اس سیاسی و سماجی شخصیت کی عزت و تکریم ہوگا جو امن کے لئے کام کریگا۔ گلگت بلتستان میں لوگ غربت کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، امن ہوگا تو یہاں ترقی ہو گی، یہاں ٹوریزم کے مواقع میسر آئیں گے، یہاں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے