امریکہ اور صہیونی رژیم لبنان کے بحران کے اصل ذمہ دار ہیں

IMG_20251228_233344_013.jpg

امریکہ اور صہیونی رژیم لبنان کے بحران کے اصل ذمہ دار ہیں

🔹 لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مجاہد کمانڈر حاج محمد حسن یاغی (ابوسلیم) کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ لبنان آج عدم استحکام کے طوفان کے عین مرکز میں ہے اور امریکہ و صہیونی رژیم اس ملک کے بحرانوں کے اصل محرک ہیں۔

🔹 شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے سے خبردار کرتے ہوئے اسے امریکی–اسرائیلی منصوبہ قرار دیا جس کا مقصد مزاحمت کا خاتمہ، لبنان کو کمزور کرنا اور داخلی اختلافات پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ اس موضوع کو اٹھانا، درحقیقت دشمن کے مفادات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

🔹 حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ لبنان ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے—یا سرِ تسلیم خم کرنا یا نشاۃِ ثانیہ—اور مزاحمت فوج اور عوام کے شانہ بشانہ اس ملک کی حاکمیت کا دفاع کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے