چلاس، کشتی الٹنے سے ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا
چلاس کے علاقے گیچی میں دریائے سندھ پار کرنے کی کوشش کے دوران دیسی ساختہ کشتی الٹنے سے دو افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے دریائے سندھ پار کرنے کی کوشش رہے تھے جس دوران کشتی الٹ گئی اور دونوں دریا میں جا گرے، ایک شخص تیراکی کرتے ہوئے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا جبکہ دوسرا لاپتہ ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
