الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

n01255721-b.jpg

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی کارروائی میں الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں تیمور احمد اور شہنشاہ شامل ہیں۔ ملزم تیمور احمد سابق اسسٹنٹ، جبکہ شہنشاہ سینئر اسسٹنٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پشاور تعینات رہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، تیمور احمد سابق صوبائی الیکشن کمشنر کے صاحبزادے ہیں۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے والد کے اثر و رسوخ کے ذریعے اپنی تقرری غیر قانونی طور پر حاصل کی۔

ملزم کے بھرتی کے ریکارڈ میں جعل سازی اور ہیرا پھیری کے الزامات بھی ہیں جبکہ ملزم شہنشاہ نے اپنے بیٹے کی بطور اسسٹنٹ غیر قانونی بھرتی میں سہولت کاری کی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا اداروں میں میرٹ کی پامالی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے