بیرون شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے ووٹرز کیلئے پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں، چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

n01255741-b.jpg

امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ چھ (ہنزہ) راجہ نظیم الامین نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے نام ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرون شہر مقیم جی بی کے ہزاروں باشندوں کیلئے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں تاکہ حق رائے دہی سے محروم نہ ہو سکے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہزاروں رجسٹرڈ ووٹرز روزگار، تعلیم اور خاندانی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں مقیم ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ان ووٹرز کے لیے صرف ووٹ ڈالنے کی خاطر گلگت بلتستان آنا مشکل، مہنگا اور وقت طلب ہے۔ راجہ نظیم الامین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بڑے شہروں میں گلگت بلتستان کے ووٹرز کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہو اور جمہوری عمل مضبوط ہو سکے۔درخواست میں یہ مطالبہ بھی شامل ہے کہ بیرون ملک مقیم جی بی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں پولنگ مراکز قائم کیے جائیں۔ درخواست گزار کے مطابق یہ اقدام جمہوریت کی جانب ایک اہم قدم ہو گا اور عوام کی جانب سے اسے بھرپور سراہا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے