قومی خبریں سعودی عرب، 71 کلو منشیات وصول کرتے ہوئے 6 پاکستانی گرفتار دسمبر 23, 2025 سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جی ڈی این سی) نے زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا، ملزمان کو 71 کلو گرام میتھایمفیٹا مین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے بارے میں طلال الشلہوب نے بتایا کہ جی ڈی این سی کی جانب سے عمانی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا دی گئیں جن کے دوران 200 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔ سکیورٹی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب منشیات کے ذریعے ملکی سلامتی اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا، ایسی کوششوں کو ناکام بنائے گا اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا Continue Reading Previous عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن پی آئی اے خرید لیNext کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک More Stories قومی خبریں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 27 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد دسمبر 23, 2025 قومی خبریں کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک دسمبر 23, 2025 قومی خبریں عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن پی آئی اے خرید لی دسمبر 23, 2025 جواب دیں جواب منسوخ کریںآپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہےتبصرہ * نام * ای میل * ویب سائٹ اس براؤزر میں میرا نام، ای میل، اور ویب سائٹ محفوظ رکھیں اگلی بار جب میں تبصرہ کرنے کےلیے۔ Δ