نوشہرہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
نوشہرہ کی تحصیل پبی میں اکرام آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اوپن ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان حمزہ نوشہرہ کے اولس کیفے میں بطور ویٹر کام کرتا تھا۔ حادثے کے بعد علاقے کے مکینوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات بہتر بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
