گینس نے غزہ میں نسل کشی کے باعث اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیا

IMG_20251203_233839_261.jpg

گینس نے غزہ میں نسل کشی کے باعث اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیا

🔹بین الاقوامی ادارہ گینس نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب سے غزہ میں صہیونی رژیم کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے سبب اسرائیلی شہریوں کا کوئی بھی ریکارڈ درج نہیں کیا جائے گا۔

🔹رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انجمن "ہدیۂ زندگی” جو رضاکارانہ گردے کے عطیات کی ترغیب میں سرگرم ہے، نے عالمی ریکارڈ کی رجسٹریشن کے لیے گینس کے ججوں سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہیں یہ کہہ کر واضح جواب دیا گیا: "ہم اسرائیل کی درخواستوں پر کارروائی نہیں کرتے۔”

🔹ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور سماجی بائیکاٹ کی نئی لہر کی شروعات بن سکتا ہے؛ ایسی لہر جو اس سے پہلے کھیلوں اور جامعات کے میدانوں میں بھی دیکھنے میں آ چکی ہے۔ اسی سلسلے میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر بین الاقوامی ادارے بھی گینس کی پیروی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے