ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات

n01249258-b.jpg

فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش دھماکوں کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچے، جہاں حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم موجود تھے۔ پولیس نے دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر 3 دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی اور دہشت گردی کی اس کارروائی میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے