گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر ہر قسم کا تشدد ناقابلِ قبول اور معاشرتی تنزلی کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کے تحفظ، وقار اور بنیادی حقوق کے لیے مؤثر قانون سازی اور سخت عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تشدد کا شکار خواتین کو انصاف، تحفظ اور مدد فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہر شہری کا فرض ہے کیونکہ خاموشی ظلم کو بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں اور ایک مہذب معاشرہ اسی وقت تشکیل پاتا ہے جب خواتین کو عزت، مساوات اور تحفظ حاصل ہو۔
