قاہرہ میں حماس کے وفد کی مصری حکام سے ملاقات؛ ’’مزاحمت کے ہتھیاروں‘‘ کا معاملہ زیرِ غور

IMG_20251125_184105_329.jpg

قاہرہ میں حماس کے وفد کی مصری حکام سے ملاقات؛ ’’مزاحمت کے ہتھیاروں‘‘ کا معاملہ زیرِ غور

🔹 فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری انٹیلیجنس حکام سے ملا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں مزاحمت کے ہتھیاروں کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا ہے اور اس معاملے کے حل ہونے کا امکان موجود ہے۔

🔹 ان ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والی ان مسلسل ملاقاتوں کا مقصد غزہ کے مستقبل کے انتظام کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا اور شرم الشیخ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو کر طویل المدتی جنگ بندی تک پہنچنا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے قاہرہ کے اجلاسوں میں مزاحمتی ہتھیاروں، خصوصاً ذاتی اسلحے کے تحفظ سے متعلق مسئلے پر پیش رفت ہو جائے۔

🔹 ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے صیہونی حکومت نے اب تک 497 مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے اور اس دوران درجنوں فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان ذرائع کے مطابق حماس کا وفد اسرائیلی تجاوزات کو روکنے اور جنگ بندی کو مؤثر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے