حزب الدعوہ نے نوری المالکی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
حزب الدعوہ نے نوری المالکی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
🔹 ائتلاف دولتِ قانون کے سربراہ اور عراقی پارلیمان میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے بڑے اتحاد چارچوبِ ہمآهنگی کے سینئر رہنما نوری المالکی کے اربیل کے دورے اور وہاں کردستان ریجن کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر، عراق کی اسلامی حزب الدعوہ نے آج (ہفتہ) المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔
🔹 عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی اس سے پہلے انتخابی مہم کے دوران یہ بیان دے چکے ہیں کہ اگر ان سے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کی درخواست کی گئی، تو وہ ذمہ داری قبول کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
