جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں 67 بچوں کی شہادت
جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں 67 بچوں کی شہادت
🔹 یونیسیف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک روزانہ دو بچوں سمیت مجموعی طور پر 67 بچے شہید ہوئے ہیں۔
🔹 انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک بچی شہید ہوئی، اور اس سے ایک دن قبل سات بچے شہید ہوئے تھے۔
🔹 یونیسیف کے ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے آغاز سے اب تک کم از کم 67 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
