شام میں داعش اور قسد کے درمیان جھڑپیں
شام میں داعش اور قسد کے درمیان جھڑپیں
🔹 خبری ذرائع کے مطابق شام میں دہشت گرد گروہ داعش اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے نیم فوجی دستوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئیں، اور اس کے بعد سے شمال اور شمال مشرقی شام میں سال کے آغاز سے اب تک داعش کے مجموعی حملوں کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔
🔹 مسلح جھڑپیں صوبہ دیر الزور کے مضافاتی علاقے ذیبان میں ہوئی۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب داعش کے عناصر نے اس علاقے میں قسد کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
🔹 ایک الگ واقعے میں داعش کے عناصر نے قسد کے زیر انتظام شام کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں داخلی سیکیورٹی ادارے کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ابریہہ قصبے میں تبادلۂ آتش ہوا، جو دیر الزور کے مشرقی مضافات میں واقع ہے۔
