تہران اس وقت ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں نہیں

IMG_20251121_220742_702.jpg

تہران اس وقت ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں نہیں

🔹 بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی غیرقانونی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اس وقت ایٹمی ہتھیار بنانے کے پیچھے نہیں ہے۔

🔹 گروسی کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پیچیدہ ہے اور اس کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اسی لیے وہ یہ فیصلہ دینے کی پوزیشن میں نہیں کہ موجودہ صورتحال اچھی ہے یا بری؛ البتہ ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے اسرائیل اور پھر امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

🔹 ان کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری انفراسٹرکچر کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ بظاہر ایسا لگ سکتا ہے کہ اس سے ایران کی جوہری صلاحیت میں کمی آئی ہے، لیکن حقیقت میں یہ تمام تکنیکی صلاحیتیں دوبارہ بحال کی جا سکتی ہیں، کیونکہ یہ ایسی ٹیکنالوجی نہیں جس سے ایران ناواقف ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے