سنگاپور نے چار اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں
سنگاپور نے چار اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں
🔹 سنگاپور کی حکومت نے چار اسرائیلی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہاپسندانہ اور پرتشدد اقدامات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
🔹 سنگاپور کی وزارتِ خارجہ کے مطابق مئیر مردخای اتینگر، الیشا یارد، بن زیون گوپشتین اور باروخ مارزل ایسے اقدامات میں ملوث رہے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف مغربی کنارے میں انجام پائے۔
🔹 بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں غیرقانونی ہیں اور دو ریاستی حل کے حصول کے امکانات کو کمزور اور خطرے میں ڈالتی ہیں۔
