آئی ایس او ملتان پروفیشنل یونٹ المصطفی ہائوس کی تنظیم نو، غدیر ساجد عسکری نئے یونٹ صدر منتخب

n01248054-b.jpg

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ المصطفی ہاوس کی جانب سے سالانہ تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اراکین ذیلی نظارت ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ملتان علامہ غضنفر علی حیدری نے حالاتِ حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں، سابق ڈویژنل صدر سید فراز شمسی نے انسان شناسی اورضلعی صدر آئی ایس او ملتان سید مطہر شیرازی نے اطاعت مسئول و تنظیم کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی۔ آخر میں نو منتخب یونٹ صدر کا اعلان کیا گیا۔ غدیر ساجد عسکری نئے یونٹ صدر برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ ضلعی صدر سید مطاہر حسین شیرازی نے نومنتخب یونٹ صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ پروگرام میں طلباء امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے