غزہ میں جنگ بندی کی 393 خلاف ورزیاں اور معاہدے کے نفاذ کے بعد 279 شہادتیں
غزہ میں جنگ بندی کی 393 خلاف ورزیاں اور معاہدے کے نفاذ کے بعد 279 شہادتیں
🔹 غزہ کی سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے آغاز سے اب تک کم از کم 393 مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں 279 عام شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
🔹 غزہ کے اطلاعاتی دفتر نے اسرائیل کو ان خلاف ورزیوں کے تمام انسانی اور سکیورٹی نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ ان اقدامات کا جاری رہنا جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور امن قائم کرنے کے امکانات کو ختم کر رہا ہے۔
🔹 آخر میں، اس دفتر نے امریکی صدر، ثالثی کرنے والے ممالک اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور عملی اقدامات کریں تاکہ ان حملوں کو روکا جائے اور تل ابیب کو جنگ بندی معاہدے اور اس کے انسانی پروٹوکول کی پابندی پر مجبور کیا جا سکے۔
