گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی

n01247813-b.jpg

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت راجہ نظیم الامین گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کئی امیدوار میدان میں تھے۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے سابق نگران وزیر وقار عباس منڈوق، سابق نگران وزیر جوہر علی راکی، اسلامی تحریک کے محمد علی قائد، لندن میں مقیم نون لیگی رہنما ڈاکٹر شیر بہادر انجم، بریگیڈئر (ر) بشارت کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے کئی دور اسلام آباد میں ہوئے ہیں۔ ذائع کے مطابق گزشتہ روز تین حکومت اور اپوزیشن میں تین ناموں پر اتفاق سامنے آیا تھا جن میں جوہر علی راکی، راجہ نظیم الامین اور وقار عباس منڈوق شامل تھے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے دور میں راجہ نظیم الامین اہم سرکاری امور میں شامل رہے۔ حفیظ الرحمن کے کئی غیر ملکی دوروں میں راجہ نظیم الامین ساتھ دیکھے گئے۔ راجہ نظیم نون لیگ کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

ملتان کی ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان نے فیصلہ سنایا، ثانیہ زہرا قتل کیس میں مرکزی ملزم علی رضا کو سزائے موت جبکہ علی رضا کے بھائی اور والدہ کو عمر قید کی سزادی گئی، مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی، مدعی پارٹی کے وکلا شہریار احسن اور میاں رضوان ستار نے دلائل پیش کیے تھے۔ ثانیہ زہرا معروف عزادار متولی مسجد، امام بارگاہ، مدرسہ سید اسد عباس شاہ کی بیٹی تھیں، ملزمان کے وکیل ضیا الرحمن رندھاوا نے دلائل پیش کیے تھے، پراسکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر میاں بلال نے دلائل پیش کیے تھے، مرکزی ملزم مقتولہ کا شوہر علی رضا پولیس کی حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا، مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برامد ہوئی تھی، تھانہ نیو ملتان میں ثانیہ کے شوہر علی رضا، دیور حیدر رضا، ساس عذرا پروین سمیت چھ افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمہ مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ثانیہ زہرا قتل کیس ایک سال چار ماہ اور نو دن عدالت میں زیرسماعت رہا، ثانیہ زہرا قتل کیس میں مجموعی طور پر 42 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، ثانیہ زہرا قتل کا مقدمہ تھانہ نیو ملتان میں درج کیا گیا تھا، عدالتی حکم پر ثانیہ زہرا کی قبر کشائی بھی کی گئی تھی، ثانیہ زہرا قتل کیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنائی گئی تھی، ثانیہ زہرا کی لاش گزشتہ سال نو جولائی کو گھر کے کمرے سے ملی تھی، ثانیہ زہرا کے دو ننھے بچے بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اہم خبریں