اسرائیلی حراستی مراکز میں 98 فلسطینیوں کی شہادت

IMG_20251118_181331_051.jpg

اسرائیلی حراستی مراکز میں 98 فلسطینیوں کی شہادت

🔹 تنظیم "ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس اسرائیل (فلسطین کے مقبوضہ علاقوں)” کے مطابق اکتوبر 2023 (مہر 1402) میں غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 98 فلسطینی اسرائیلی حراستی مراکز میں تشدد، بدسلوکی اور علاج معالجے کی سہولتوں سے محرومی کے باعث شہید ہوئے ہیں۔

🔹 عرب میڈیا نے رائٹرز کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس تنظیم نے اپنی رپورٹ "فلسطینیوں کے خلاف حراستی مراکز میں سزائے موت” کے عنوان سے شائع کی، جس میں زور دیا گیا کہ متاثرین کو شدید تشدد اور طبی غفلت کا سامنا کرنا پڑا۔

🔹 رپورٹ کے مطابق، شہید ہونے والوں میں سے 46 فلسطینی اسرائیلی جیل خانوں (جو محکمۂ جیل خانہ جات کے زیرِ انتظام ہیں) میں جبکہ 52 فلسطینی اسرائیلی فوج کے زیرِ انتظام حراستی مراکز میں شہید ہوئے۔ یہ تمام افراد غزہ پٹی کے رہائشی تھے۔

🔹 اس انسانی حقوق کے ادارے نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جاری رہا اور شہدا کی تعداد غیر معمولی اور بے مثال رہی ہے۔

🔹 رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

🔹 مزید یہ کہ ابتدائی معائنے میں جن شواہد کا پتا چلا ہے، ان میں شدید بدسلوکی کے آثار شامل ہیں، جیسے سر پر ضرب، اندرونی خونریزی، پسلیوں کا ٹوٹنا، شدید غذائی قلت اور ضروری طبی نگہداشت سے محرومی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے