اسلامی جہاد کی امریکہ کے قرارداد سے مخالفت؛ ہم غزہ پٹی پر عالمی سرپرستی قبول نہیں کرتے
اسلامی جہاد کی امریکہ کے قرارداد سے مخالفت؛ ہم غزہ پٹی پر عالمی سرپرستی قبول نہیں کرتے
🔹 فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے امریکی قرارداد کی سلامتی کونسل میں منظوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی پر بین الاقوامی سرپرستی کو قبول نہیں کرتی۔
🔹 اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں کہا:
"ہم سلامتی کونسل میں امریکہ کی قرارداد اور غزہ پٹی پر بین الاقوامی سرپرستی کو قبول نہیں کرتے۔ یہ قرارداد اُن اہداف کو پورا کرنے کی کوشش ہے جنہیں صہیونی رژیم مسلسل جنگوں کے باوجود حاصل نہیں کر سکی۔”
🔹 بیان میں مزید کہا گیا:
"یہ قرارداد غزہ پٹی کو فلسطینی سرزمین سے جدا کرتی ہے اور ایسی نئی حقیقتیں مسلط کرتی ہے جو فلسطینی قوم کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو سلب کرتی ہے، جس میں قبضے کے خلاف مزاحمت کا حق بھی شامل ہے۔ بین الاقوامی قانون نے اس حق کو تسلیم کیا ہے، اور مزاحمت کا حق اس کا بنیادی حصہ ہے۔”
