کراچی میں رینجرز کی کارروائی، اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 اسمگلرز گرفتار

n01247116-b.jpg

سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان ہزار گنجی بس اسٹینڈ سے کراچی یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ لائے تھے۔

ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، ملزم ولی جان یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر منشی ہے، جو کہ گاڑیوں میں خفیہ خانے بنوانے کے کام کو دیکھتا ہے۔ ملزم ثناء اللہ بلوچستان سے اشیا کو کلیئر کروانے اور سامان کوحب سٹی میں واقع گودام میں رکھوانے کا ذمہ دار ہے۔ بس مالکان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے