گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب
گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ تینوں اہم شخصیات نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کریں گی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اسلام آباد پہنچ گئے۔ تینوں شخصیات خصوصی طورپر اجلاس شریک ہونگی، اسلام آباد میں شرکت نہ کرپانے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے تینوں شخصیات نے اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کے انعقاد کیلئے سرکاری لیٹر جاری کر دیا گیا. واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی مدت 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے, اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل نگراں وزیراعلی کی تقرری ضروری ہے، وفاقی وزیر، وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر میں تاحال نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔
