جولانی کے دورِ حکومت میں شام کے تاریک دن؛ السویداء میں روٹی نایاب

IMG_20251027_191459_981.jpg

جولانی کے دورِ حکومت میں شام کے تاریک دن؛ السویداء میں روٹی نایاب
🔹 صوبہ السویداء میں مسلسل دوسرے دن روٹی کی پیداوار اور تقسیم بند ہونے کے باعث شدید انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ایک مقامی خودکار بیکری کے ذرائع کے مطابق، شہر اور اس کے نواحی علاقوں کی تمام بیکریاں کل (پیر سے) آٹے کی کمی کے باعث بند رہیں گی۔
🔹 ہیومن رائٹس واچ کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے آخر سے صوبے میں کوئی آٹا نہیں پہنچا، جس کے نتیجے میں سرکاری اور نجی دونوں بیکریوں کی پیداوار رک گئی ہے۔
🔹 آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجوہات یا اس کی بحالی کے وقت کے بارے میں جولانی حکومت یا مقامی حکام کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے