نیویارک ٹائمز کی رپورٹ: شام میں جولانی کے گروہ کی بربریت بے نقاب

IMG_20251025_125338_376.jpg

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ: شام میں جولانی کے گروہ کی بربریت بے نقاب
🔸 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں، جولانی کے زیرِ اثر گروہوں کی کارروائیوں کے شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے اور عینی شاہدین سے گفتگو کے بعد لکھا ہے کہ جولانی کے حامی دہشت گردوں کی مذہبی اقلیتوں کے خلاف سفاکیوں اور ان جرائم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے وعدوں کی عدم تکمیل نے شامی عوام کی امیدوں کو توڑ دیا ہے — وہ امید کہ شاید تشدد کا یہ سلسلہ ختم ہو جائے۔
🔸 رپورٹ کے مطابق، جب گزشتہ سال مسلح باغیوں نے دمشق کی حکومت کو گرا دیا، تو کئی شامی شہریوں نے فکر اور محتاط امید کے ملے جلے جذبات کے ساتھ نئے حکمرانوں کا استقبال کیا، جنہوں نے ایک دہائی طویل خانہ جنگی کے بعد اقتدار سنبھالا۔
🔸 نئی حکمران کونسل، جس کی قیادت احمد الشرع کر رہا تھا، نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کی مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور دس سالہ خانہ جنگی کے بعد امن بحال کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے