اونروا: غزہ کی تمام زرعی زمینیں تباہ ہو چکی ہیں

IMG_20251018_164923_598.jpg

اونروا: غزہ کی تمام زرعی زمینیں تباہ ہو چکی ہیں

🔹اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد و بحالی (اونروا) نے آج ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو سال کی جنگ اور صہیونی حملوں کے دوران غزہ کی تقریباً تمام زرعی زمینیں تباہ یا ناقابلِ استعمال ہو چکی ہیں۔

🔹الجزیرہ نیٹ ورک نے اس بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا: "وہ خاندان جو پہلے غزہ کی زرعی زمینوں سے روزی کماتے تھے، اب ان کے تباہ ہونے کے باعث کسی قسم کی آمدنی سے محروم ہیں۔”

🔹اونروا نے مزید کہا: "غزہ کے لوگ اب بازاروں سے خوراک خریدنے کے قابل نہیں رہے، اور جب تک اس علاقے کا زرعی شعبہ بحال نہیں ہوتا، انسانی امداد کا داخل ہونا ناگزیر ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے