عطوان کا تجزیہ: شرمالشیخ اجلاس میں ایران نے درست پوزیشن اختیار کی

عطوان کا تجزیہ: شرمالشیخ اجلاس میں ایران نے درست پوزیشن اختیار کی
🔹 عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے شرمالشیخ اجلاس اور ایران کی غیرحاضری پر رپورٹ میں کہا کہ "عرب اور اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ مختصر دورے کے دوران گرمی سے استقبال کیا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی قیمتی موقف اختیار کیا۔”
🔹 عطوان نے الیکٹرانک اخبار رأیالیوم میں لکھا کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ میں امریکی صدر کے خطاب کے دوران ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کرنا ایک نہایت اہم معاملہ تھا۔ ایران نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے ٹرمپ کی قیادت میں شرمالشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی قبول نہیں کی۔
🔹 عطوان نے مزید کہا کہ ایران نے اس معاملے میں سخت اور شرافت پر مبنی موقف اختیار کیا، جس کا اظہار وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے کیا۔ عراقچی نے کہا: "ہم ان لوگوں کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی قوم پر حملہ کیا اور اب بھی ہمیں پابندیوں میں مبتلا رکھے ہوئے ہیں۔”