افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان فرار ہو رہے، عطار تارڑ

afg.jpg

وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان بھاگنے پر مجبور ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اُن کو پیار کی زبان سمجھا رہے تھے اُن کو سمجھ نہیں آرہی تھی، افغان طالبان دوڑیں لگانے پر مجبور ہوگئے، ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے۔؟ خیبر پختونخوا حکومت کو ٹمبر،ڈرگ، تمباکو کا کچھ منافع آتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 12 سال سے تحریک انصاف کی حکومت گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرسکی، تحریک انصاف کے اندر 5 سے 6 گروپس بنے ہوئے ہیں، انہوں نے پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ دی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو مشکلات کا سامنا ہوگا، تحریک انصاف تقسیم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا اپنا ہاؤس ان آرڈر نہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اب کوئی جرأت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے