حماس کا مؤقف: کسی بھی صورت میں غیر مسلح ہونے کو قبول نہیں کیا جائے گا

حماس کا مؤقف: کسی بھی صورت میں غیر مسلح ہونے کو قبول نہیں کیا جائے گا
🔹حماس کی سیاسی دفتر کے ایک رکن نے زور دے کر کہا کہ اس تحریک کے لیے اسلحہ رکھنا "اسرائیلی قبضے کی موجودگی سے براہِ راست وابستہ” ہے، اور غیر مسلح ہونے کی کسی بھی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ 🔹محمد نزال نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی حکمرانی کے لیے کسی "اعلیٰ نمائندے” کے تصور کی حمایت نہیں کرتی، کیونکہ فلسطینی عوام کے پاس اپنی قسمت کے فیصلے کے لیے کافی صلاحیتیں اور قابلیتیں موجود ہیں اور انہیں کسی بین الاقوامی سرپرستی کی ضرورت نہیں۔ 🔹انہوں نے آخر میں کہا کہ غزہ میں کسی بھی بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے حوالے سے اس فورس کے مینڈیٹ اور نوعیت کو واضح کیا جانا چاہیے تاکہ مزاحمت فیصلہ کر سکے کہ اسے قبول کرنا ہے یا مسترد۔