حزباللہ کا اسرائیلی جارحیت کے مقابلے پر زور

حزباللہ کا اسرائیلی جارحیت کے مقابلے پر زور
🔹 حزباللہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی تجاوزات قابلِ قبول نہیں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ تنظیم نے زور دیا کہ لبنانی حکومت کو اپنے قومی فرائض ادا کرتے ہوئے عوام کے دفاع میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔
🔹 المیادین کے مطابق حزباللہ نے کہا کہ یہ حملے لبنان، اس کے عوام اور خودمختاری کے خلاف صیہونی مظالم اور جارحیت کا تسلسل ہیں، جو آتشبس کی ضمانت دینے والے ممالک اور نگرانی کمیٹی کی آنکھوں کے سامنے انجام پا رہے ہیں۔
🔹 بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تجاوزات عربی اور بینالملی خاموشی کے ساتھ اور امریکی حمایت کے سائے میں جاری ہیں، جبکہ امریکہ صیہونی دشمن کو لبنان اور خطے پر جارحیت بڑھانے پر انعام دے رہا ہے۔