وہ لڑکی جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے

IMG_20251007_213617_748.jpg

وہ لڑکی جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے
🔹 کئی سالوں تک گریٹا تھنبرگ مغربی لبرل دنیا کے لیے ایک مثالی چہرہ سمجھی جاتی رہی — ایک سفید فام، متوسط طبقے کی لڑکی جو فکر مند لہجے میں “زمین کو بچانے” کی بات کرتی تھی۔ وہ مغرب کی اُس کہانی کا حصہ تھی جو خود پر تنقید تو کرتا ہے، مگر حقیقت میں کچھ بدلنے کو تیار نہیں۔ لیکن جب اُس نے “جائز تشویش” کی حد عبور کر کے “ممنوعہ احتجاج” کے دائرے میں قدم رکھا، تو وہ ایک حقیقی خطرہ بن گئی۔
🔹 ایک ایسی دنیا میں جہاں فضا کاربن گیسوں سے نہیں بلکہ جھوٹ سے زیادہ آلودہ ہے، سویڈن کی ایک لڑکی — گریٹا تھنبرگ — اٹھی تاکہ وہ سچ بولے جو دنیا سننا نہیں چاہتی تھی۔ اس کا سفر ماحولیاتی تباہی کے خلاف احتجاج سے شروع ہوا، اور آج وہ غزہ میں جاری نسل‌کشی کے خلاف ایک پُرزور آواز بن چکی ہے۔
🔹 ماحولیات اور انصاف کے درمیان یہ فاصلہ دراصل مغربی ضمیر کا امتحان تھا — ایسا ضمیر جو ایک بار پھر یہ ثابت کر چکا ہے کہ وہ سچ سننے کی تاب نہیں رکھتا، نہ مفکرین سے، نہ ایک جوان لڑکی کے لبوں سے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے