حماس کے اسرائيلي قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط

حماس کے اسرائيلي قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط
🔹 الجزیرہ کے مطابق، حماس کے ایک اعلیٰ رکن نے بتایا کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی مذاکرات کی دوسری نشست ابھی ختم ہوئی ہے۔
🔹 اس نشست میں مذاکرات کا مرکز اسرائیلی فوج کی مکمل پسپائی کے نقشے اور قیدیوں کی رہائی کے شیڈول پر رہا۔
🔹 حماس کی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے مراحل کو اسرائیلی فوج کی مکمل پسپائی سے جوڑا جائے، اور اس بات پر زور دیا کہ آخری قیدی کی رہائی اسی وقت ہو جب غزہ سے تمام اشغال کار مکمل طور پر نکل جائیں۔
🔹 اس رکن کے مطابق، مزاحمت نے بین الاقوامی ضمانتوں کے حصول پر بھی زور دیا تاکہ جنگ کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور اشغال کاروں کی مکمل پسپائی ہو۔