وہ لاہور جسے ن لیگ پیرس کہتی ہے ایک بارش سے دریا بن جاتا ہے، عابدہ بخاری

اقبال-راھوری.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ عظمی بخاری صاحبہ آپ آئیں آپ کو وسیب جنوبی پنجاب کا وزٹ میں کرواتی ہوں مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈی جی خان اور کچے علاقوں میں جو محرومیاں ہیں وہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب کے فنڈز اور وسائل کو ہڑپنے کی وجہ سے ہیں، جو ن لیگ کو کبھی دکھائی نہیں دیا، ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے فنڈز ہمیشہ اپر پنجاب اور خاص کر لاہور کو سنوارنے میں لگا دیئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب سے لاکھوں ہزاروں لوگ سندھ اور کراچی میں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں، کیا کبھی کسی سندھی کو بھی دیکھا ہے کہ وہ پنجاب میں روزگار کی تلاش میں آیا ہو۔

عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسلسل وسائل ہڑپنے کی وجہ سے یہاں علیحدہ صوبے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ن لیگ کا ترقیاتی کام صرف سوشل میڈیا فوٹو سیشن تک محدود ہے، وہ لاہور جسے ن لیگ پیرس کہتی ہے ایک بارش سے دریا بن جاتا ہے، ن لیگ نے ہمیشہ بدلے کی سیاست کی، گیلانی خاندان سے سکیورٹی واپس لے کر مریم نواز نے بہت چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا، مریم صاحبہ کو وہ دن بھول گئے جب ان کے ابا جان کی پلیٹیں سیٹ نہیں ہو رہی تھیں تو زرداری صاحب نے عدم اعتماد کی آپشنز اور ن لیگ کا ساتھ دے کر ان کو اقتدار دلوایا، ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک زرداری سب پر بھاری والی بات صرف بات نہیں بلکہ زرداری صاحب اپنی سیاسی بصیرت اور علم و فہم کی وجہ سے بگڑی ہوئی بات کو بنانے کا ہنر رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے