انڈیا کی ناؤ ڈوبنے والی ہے، وہ فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، ارشد ملک

انڈیا.jpg

ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا فالس فلیگ آپریشن ضرور کرے گا، کیونکہ اس کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے کسی وقت بھی فالس فلیگ آپریشن ہو سکتے ہیں، یہ اپنے ملک میں بھی فالس فلیگ آپریشن کر سکتے ہیں، جس کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے، اسی فالس فلیگ آپریشن کو یہ پاکستان کے اندر بڑھائیں گے۔ ارشد ملک کے مطابق اس وقت انڈیا کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ وہ پاکستان کیخلاف غیر مناسب بیانیہ ڈویلپ کر رہے ہیں، جس کے نتائج ان کو بھگتنا پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے