ہمارا پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، طارق فضل چودھری

طارق.jpg

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم تمام اتحادیوں کی عزت کرتے ہیں اور وزیراعظم تمام فیصلے سب کی مشاورت سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جبکہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہیں پھر بھی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے ہم پیپلز پارٹی کی ڈبل قدر کرتے ہیں۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ پنجاب میں سیلابی کیفیت کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور مریم نواز نے کسی صوبے کے وسائل پر قبضے کی بات نہیں کی۔ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک تناؤ کی کیفیت تھی اور وزیراعظم شہباز شریف نے فوراً نوٹس لے کر ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے