حماس نے امریکہ اور اسرائیل کو فریب دیا؟

حماس نے امریکہ اور اسرائیل کو فریب دیا؟
🔹حماس نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پلان کے جواب میں اپنی ریپلائی جاری کی — اس معاملے پر مختلف تجزیہ کاروں کی مختلف رائے ہے۔
🔹یمن کی ویبسائٹ انصار اللہ نے اپنی رپورٹ میں اس جواب کو "ذہانت پر مبنی” قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ حماس نے امریکی پیشکش کو ویسے ہی قبول نہیں کیا جیسا وہ پیش کی گئی تھی۔
🔹رپورٹ کے مطابق، حماس نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حقیقی آواز اور ان کا دفاعی ڈھال ہے؛ اس بار بھی اس نے اپنی صداقت خون کے ذریعے ثابت کی ہے اور آخری فیصلہ بھی اپنے لہو کے ذریعے کرے گا۔
🔹مزید برآں، انصار اللہ کا کہنا ہے کہ حماس نے ٹرمپ کے منصوبے کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا بلکہ اس کے بنیادی اصولوں میں کچھ شقیں قبول کیں — مثلاً اسرائیلی قیدیوں کی آزادی کا معاملہ مرحلہ وار یا متعدد مراحل میں حل ہونا۔