وزیراعظم شہباز شریف مزید 2 دن لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف جمعرات کو لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا لندن میں چیک اپ کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 3 دن سے لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم نے کل اوورسیز کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔