پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا تو بربادی اس کا مقدر بن جائیگی، امت مسلمہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی معاشی و اخلاقی اور ایمانی حمایت جاری رکھیں گے، یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، قادیانی کوئی مذہب نہیں ایک فتنہ ہے جس کی سرکوبی دنیا بھر کے ہر فورم پر کریں گے، قادیانی یہود و نصاری کے ایجنٹ اور ان کے اشاروں پر توہین آمیز کاروائیاں کرتے ہیں، حکومت پاکستان قادیانیوں کی سرگرمیوں پر آئین کی روح کے مطابق مکمل پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امریکہ، بھارت اسرائیل کو جدید اسلحہ فراہم کررہے ہیں جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مسلم نسل کشی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ٹرائیکا دنیا کے امن کو تباہ اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر امریکہ اسرائیل اور بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے اور مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے، امریکہ، بھارت کو اسرائیل ہتھیار فراہم کررہے ہیں ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔