پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کردیا، پنجاب سے سپلائی بدستور بند

پشاور.jpg

پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صرف دو ہفتے کا اسٹاک رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلرز نے بتایا کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی قیمت میں گزشتہ دن دوبارہ بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ہی صوبے میں آٹا بحران شدت احتیار کر رہا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق صورت حال انتہائی گمبھیر ہو گئی ہے کیونکہ آٹے کا اسٹاک ختم ہونے کو ہے اور اگر سپلائی بروقت شروع نہیں ہوئی تو عوام کو آٹے کے حصول میں شدید ترین مشکلات درپیش آئیں گی۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتے رٹ پیٹیشن صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔ صوبائی اسمبلی میں پابندی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ہے، صوبے میں بحران کے پیش نظر بڑی تعداد میں ڈیلرز نے آٹے کا اسٹاک کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے