سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال 6 اموات ریکارڈ

سندھی-واعرس.jpg

صوبہ سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے 5 اور ٹھٹھہ کے 1 شہری کا انتقال ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جون میں کانگو وائرس کے باعث 2 موات ملیر سے، جبکہ 1 ٹھٹہ سے رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے میں کانگو وائرس کے 1، 1 مریض کا انتقال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو کا مریض انتقال کر گیا۔ جے پی ایم سی اسپتال کے حکام کے مطابق 28 سال کے مریض کو تیز بخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے