دوحہ کا بے نتیجہ اجلاس؛ اسرائیل عربوں کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتا؟

دوحہ کا بے نتیجہ اجلاس؛ اسرائیل عربوں کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتا؟
🔹 عرب اور اسلامی ممالک نے گزشتہ روز قطر میں اسرائیلی جارحیت پر اجلاس منعقد کیا، لیکن اس کے اختتامی اعلامیے میں اس جارحیت کے جواب میں کسی عملی اقدام یا وعدے کا ذکر تک نہیں تھا؛ یہی بات صیہونیوں کی مزید گستاخی کا سبب بنتی ہے۔
🔹 «جیسے ہی عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس دوحہ میں اعلامیہ جاری کر کے ختم ہوا، صیہونی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے غزہ اور جنوبی لبنان پر بمباری کے ذریعے اپنا غصہ نکالا۔ وہ اور امریکی وزیرِخارجہ "مارک روبیو” اس اجلاس پر ہنس رہے تھے؛ ایک ایسا اجلاس جسے صیہونی کبھی کوئی اہمیت نہیں دیتے، کیونکہ اس میں کوئی عملی اقدام نہیں ہوتا بلکہ صرف شکست اور تسلیم کی بو آتی ہے۔»
🔹 لبنانی خبر رساں ویب سائٹ العہد نے مذکورہ مقدمے کے ساتھ دوحہ اجلاس پر شدید تنقید کی اور رپورٹ دی کہ نتن یاہو نے اجلاس کے اختتامی اعلامیے کو یکسر نظرانداز کر دیا؛ کیونکہ وہ بخوبی جانتا ہے کہ عرب محض کھوکھلے بیانات سے آگے کوئی عملی قدم نہیں اٹھائیں گے۔