پی ایس ایف کا لاہور کے 2 بڑے تعلیمی اداروں میں سٹرکچرز کا اعلان

پی-اس-ایف.jpg

لاہور کے دو بڑے تعلیمی اداروں میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سٹرکچرز کا اعلان کر دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عبدالرحمن رحمانی پی ایس ایف جامعہ پنجاب کے صدر جبکہ سید وجاہت کاظمی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم رضا خان کو صدر پی ایس ایف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداروں میں ملک فرضام جنرل سیکرٹری پی ایس ایف جی سی یو، ہاشم چاہل انفارمیشن سیکرٹری، شعیب وینس سینئر نائب صدر، سائرہ مرزا نائب صدر پی ایس ایف جامعہ پنجاب، افتخار خان ڈی جی ایس مقرر کئے گئے ہیں۔

دیگر عہدیداروں میں ماہ رخ اور ولید کٹاریہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، کامران خانزادہ فنانس سیکرٹری، عبدالصبور سیکرٹری سٹوڈنٹ افیئرز، شعیب اختر انچارج سٹڈی سرکل، رمشا منیر فی میل سیکرٹری، احمد جواد کلچرل سیکرٹری، احمد حسن ہاسٹل سیکرٹری، اصغر واصلی ویلفیئر سیکرٹری، ابوبکر سیکرٹری ریکارڈ، حبیب اللہ انچارج سوشل میڈیا، غلام حسین سینئر نائب صدر، عبدالہادی انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف جی سی یونیورسٹی، سرمد ہنجرا اور رانا گوہر نائب صدور، ہارون جاوید ڈی جی ایس اور سعد علی جاوید انچارج سٹڈی سرکل مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ایس ایف پنجاب سبط حسن نے عبدالرحمن رحمانی اور مسلم رضا کی زیرقیادت نئی ٹیمز کو مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے