نتن یاہو: حماس کے جنگجو جہاں بھی ہوں، ہم نشانہ بنائیں گے

IMG_20250915_185109_756.jpg

نتن یاہو: حماس کے جنگجو جہاں بھی ہوں، ہم نشانہ بنائیں گے

🔹 اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی وزیرِ خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں، قطر کی سرزمین پر اس جارحیت کی عالمی سطح پر ہونے والی مذمت کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے جنگجو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، اسرائیل انہیں نشانہ بنائے گا۔

🔹 بنیامین نتن یاہو نے اپنے پرانے دعوے دہراتے ہوئے زور دیا کہ دوحہ پر حملہ اسرائیل نے خود مختارانہ طور پر کیا اور اس کی مکمل ذمہ داری حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے طور پر قبول کرتا ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے جب امریکی حکام خود اعتراف کر چکے ہیں کہ اس حملے سے پہلے ہی وہ اس سے باخبر تھے۔

🔹 "بی بی” نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ پریس کانفرنس میں اسرائیل اور امریکہ کو ایک دوسرے کے سب سے قریبی اتحادی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکہ سے بہتر کوئی اتحادی نہیں رہا۔

🔹 اسرائیلی وزیرِاعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے ایک "سمارٹ اقدام” تھے۔ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا سب سے بڑا دوست قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے