یمن کی میڈیا وار میں کامیابی

یمن کی میڈیا وار میں کامیابی
🔹 یمنی مسلح افواج صرف میدان جنگ میں ہی نہیں بلکہ میڈیا کے محاذ پر بھی اسرائیل اور اس کے امریکی و مغربی حامیوں کو شکست سے دوچار کر رہی ہیں۔ ان کی جانب سے شکست کو تصویری اور بیانی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرنا، ان کی کامیابی کو دوچند کرتا ہے۔
🔹 لبنانی روزنامہ الاخبار میں لقمان عبداللہ کے قلم سے شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ:
- اسرائیل کا یمنی میڈیا کو نشانہ بنانا تعجب کی بات نہیں، کیونکہ یہ میڈیا صرف یمن کے اندر یا خطے میں ہی نہیں بلکہ بینالاقوامی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
- محدود مالی وسائل، سخت پابندیوں اور بیرونِ ملک یمنی صحافیوں کی کوریج روکنے کی کوششوں کے باوجود، یمنی میڈیا آج انصارالله کی اصل جنگی قوت میں بدل چکا ہے۔
🔹 حقیقت یہ ہے کہ یمنی میڈیا نے اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپنی نفسیاتی اور سیاسی پیغام رسانی کو اتنا مضبوط بنایا ہے کہ عالمی طاقتوں کو بھی "جنگِ آگاهی” (Global War of Awareness) میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔