چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا دورہ ایران

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل، ایران میں ادارہ تقریب المذاہب کے زیراہتمام ہونیوالی ’’وحدت ملی کانفرنس‘‘ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے ایران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سیشن کی صدارت کی۔ جبکہ اختتامی اجلاس میں وحدت امت کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اس دورہ میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔ تقریب المذاہب کے سیکرٹری جنرل آقا حامد شہریاری سے خصوصی ملاقات میں وحدت ملی کیلئے آئندہ کے معاملات بارے تبادلہ خیال ہوا۔ تہران میں پاکستان سفارتخانہ کے ذمہ دار آفتاب احمد اور تہران یونیورسٹی میں پاکستان چیئر کے مسندنشین ڈاکٹر عامر زاہد سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ کانفرنس میں فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی خصوصی قرارداد بھی پیش کی گئی۔