پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل 26ویں روز بھی تنزلی کا شکار

ٹالر.jpg

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی چیلنجز کے باوجود افریقا اور جنوبی ایشیا کیلئے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 7 تا 10 فیصد کی نمو کے ساتھ 5 ارب 11 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات، 250 ملین ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی اور بیرونی ممالک سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کی کمی سے 281 روپے 37 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 9 پیسے کی کمی سے 282 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے