پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا

پاکستان-ایران.jpg

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔ معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کیلئے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے، کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےعوام، سیاحت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اورمہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے