اسرائیل یمنی میزائل پیداوار کو روکنے میں ناکام

IMG_20250825_205018_886.jpg

اسرائیل یمنی میزائل پیداوار کو روکنے میں ناکام

🔹اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کی کارروائیاں یمنی میزائلوں کی پیداوار کو روکنے میں ناکام رہی ہیں اور یمنی فوج اب بھی اپنے سازوسامان کی فراہمی اور پیداوار جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

🔹اسرائیلی ویب سائٹ "واللا” کے مطابق یہ اقدامات خام مال کی ترسیل کے راستوں اور بعض بندرگاہوں پر حملوں کو بھی شامل کرتے تھے، لیکن یمنی فوج نے متبادل راستے بنا کر اپنی سپلائی لائن کو محفوظ رکھا اور پیداوار جاری رکھی۔

🔹رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ فضائی و انٹیلیجنس کارروائیوں کے کئی ہفتوں بعد بھی کوئی نمایاں نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ اس ناکامی کے باوجود یمن کے میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں، جس سے اسرائیلی محاذِ داخلی پر دباؤ بڑھا ہوا ہے۔

🔹”واللا” نے لکھا کہ یمنی افواج نے اسرائیل کے خلاف ایک فرسایشی جنگی نظام قائم کر لیا ہے اور اپنے اہداف بلند کر دیے ہیں۔ جب تک اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی، یمنی فوج بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے