کِم جونگ اُن نے یوکرین جنگ میں مرنے والے فوجیوں کو ہیرو قرار دیا

IMG_20250823_160256_368.jpg

کِم جونگ اُن نے یوکرین جنگ میں مرنے والے فوجیوں کو ہیرو قرار دیا

🔹شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کو ’’حقیقی ہیرو‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے جمعرات کے روز ایک تقریب میں ان فوجیوں کے اہل خانہ اور روس کے مغربی علاقے کورسک میں لڑنے والے یونٹ کے کمانڈروں سے ملاقات کی۔

🔹سرکاری خبررساں ایجنسی KCNA کے مطابق، کِم جونگ اُن نے اس موقع پر فوجیوں کو ’’قہرمان فوج‘‘ کہا اور ان کے سینوں پر اعزازات لگائے۔

🔹تصاویر میں دکھایا گیا کہ وہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تصویروں والے فریمز پر بھی طلائی تمغے لگا رہے ہیں، جن پر ہر سپاہی کا نام سنہری رنگ میں درج تھا۔

🔹اپنی تقریر میں انہوں نے کہا:

’’جب میں ان عظیم چہروں کی تصاویر کے سامنے کھڑا ہوتا ہوں جنہوں نے فتح اور عزت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں، میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ تلخی اس بات کی ہے کہ میں ان سے روبرو ملاقات نہیں کر سکا اور صرف تصاویر ہی دیکھ پایا۔‘‘

🔹کِم نے مزید کہا:

’’جب میں ان فوجیوں کے غمزدہ خاندانوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اپنی ندامت اور معذرت کو کیسے بیان کروں کہ میں ان قیمتی بیٹوں کی حفاظت نہیں کر سکا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے