اسرائیلی آبادکاروں کا ایتمار بن گویر پر حملہ

download-33.jpeg

اسرائیلی آبادکاروں کا ایتمار بن گویر پر حملہ

🔹اسرائیلی ذرائع کے مطابق، مقبوضہ علاقوں کے ایک گروہ نے وزیرِ داخلی سلامتی ایتمار بن گویر پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ درجنوں مظاہرین کے نرغے میں آ گیا۔

🔹مظاہرین نے اسرائیلی اسیران کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں اور بن گویر کو "جنایتکار اور دہشتگرد” قرار دیتے ہوئے نعرے لگائے:

"ان کے چہروں کو دیکھو! تم نے معاہدہ برباد کیا، تم ایک تاریخی غلطی ہو!”

🔹سکیورٹی گارڈز اور بارڈر پولیس کے افسران نے فوری طور پر بن گویر کو گھیر کر اُس پر براہِ راست حملے کو روکا۔

🔹رپورٹ کے مطابق، مظاہرین کا یہ غصہ صرف بن گویر تک محدود نہیں بلکہ نتانیاہو اور اُس کی کابینہ کے وزراء پر بھی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ افراد سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو دانستہ سبوتاژ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے